اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامر خان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے دیا گیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ،این این آئی) عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دے دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے متعلق صارفین اپنے مختلف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، اس طلاق کی وجہ کو اکثر صارفین فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے

جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔  اس طلاق کی وجہ کو اکثر صارفین فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…