پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فوری طو رپر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات

2  جولائی  2021

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی کی ہدایت پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فوری طو رپر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے ارشدملک کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب دئیے جارہے ہیں۔دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئیں ہیں اور مانگ کو دیکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ائیر بس کے مقابلے میں بوئنگ 777 تین گنا زائد گنجائش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ضرورت کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں،جتنی تعداد میں پروازوں کی ضرورت پڑی مانگ کے حساب سے وہ لگا دی جائیں گی،قوم ہمیشہ پی ائی اے کو قومی فرائض میں سب سے آگے پائے گی۔ غیر ملکی ائیرلائنز کے برعکس ہم اپنے ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ذرائع کے مطابق متعدد غیر ملکی پروازوں منسوخ ہونے سے بیرون ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے ہیں۔دوحہ میں 35ہزار پاکستانی اورترکی میں 11ہزار پاکستانی غیر ملکی پروازیں بند ہونے سے محصور ہو گئے۔  وفاقی وزیر ہوا بازی کی ہدایت پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فوری طو رپر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…