اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ایف آئی اے کے افسران کی گرفتاری، سینکڑوں افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ایف آئی اکے کے پانچ افسران کے گرفتاری کے بعد250 سے زائد افغان تاجروں، سرمایہ کاروں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے ایف آئی اے نے گزشتہ مہینے افغان مہاجرین کو جعلی پاسپورٹ جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی سمیت پانچ ملازمین اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے کے

افسران نے کروڑوں روپے کے عوض غیر ملکی باشندوں کو جعلی پاسپورٹ جاری کیاتھا ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ڈھائی سو سے زائد افغان مہاجرین کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ حیات آباد، تہکال، دیر کالونی، افغان کالونی، رنگ روڈ، لطیف آباد سمیت دیگرعلاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے کاروبار خیبر بازار، قصہ خوانی، شعبہ بازار، حیات آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہیں۔ 250سے زائد افغان مہاجرین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں زیادہ تر افغان تاجر شامل ہیں۔ افغان تاجروں کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے ناموں کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے اورانہیں بھی شامل تفتیش کردیا جائے گا۔ جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں نادرا کے بعض ملازمین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب گھریلو جھگڑا میں شوہر نے کسی کے پے درپے وار کر شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر کے واردات کی تحقیقات شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے گاؤں کچھی کلاں میں گھریلو جھگڑا پر شوہر طارق عباس نے کسی کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی شمع بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گیا اس واقعہ میں شدید زخمی شمع بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گئی۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…