جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن) چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اب بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈیجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے۔چیئرمین نادرا نے بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹرآف ایڈمنسٹریشن کے حصول کیلئے آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن کی سہولت کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثا کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثا جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گے، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے نادرا ون ونڈو کاؤنٹر 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت کو ایک سال کے اندر بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار کردہ،آن لائن ویزا سسٹم پر بھی وزیر خارجہ کو بریفنگ دی

اور کہا کہ یہ سہولت 191 ممالک میں تمام نوعیت کے ویزوں کے اجرا کیلئے مہیا کی جا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت، اب تک 361, 206 ویزے پراسیس کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی دیگر سہولیات بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک 1,832,335 پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات اور 690,467 پاکستانیوں کوآن لائن پاسپورٹ کے لئے نادرا کی ڈجیٹل سہولیات (آن لائن سروسز) مہیا کی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…