چودھری پرویزالٰہی سے حمزہ شہباز کی ملاقات

20  جون‬‮  2021

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق سپیکر رانا محمد اقبال، سمیع اللہ خان، منشاء اللہ بٹ، اویس خان لغاری، ملک ندیم کامران اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کا پرامن ماحول میں منعقد ہونا جمہوری سیاسی روایات کو پروان چڑھانے میں اہم اقدام ہے۔ انہوں نے سپیکر کو اسمبلی کی نئی بلڈنگ مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے پنجاب اسمبلی کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے آیات و احادیث سے آراستہ کرنے کا شرف عطا فرمایا ہے جس پر میں اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…