ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں متعدد ریکارڈز بن گئے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں متعدد ریکارڈز بن گئے۔ایک اننگز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور، ایک میچ میں ٹیموں کا بہترین ایگری گیٹ اور کسی بھی بولر کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کے ریکارڈ سمیت اس میچ میں

متعدد ریکارڈز بنے۔ابو ظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئیدو وکٹ پر 247 رنز بنائے ، یہ نہ صرف پاکستان سپر لیگ بلکہ پاکستان کے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک کسی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔اس سے قبل 2010 میں کراچی ڈولفنز کی ٹیم نے لاہور ایگلز کیخلاف 243 رنز بنائے تھے۔پاکستان سپر لیگ میں اس سے قبل سب سے بڑا اسکور 238 تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2019 میں لاہور قلندرز کیخلاف بنایا تھا۔میچ میں جوابی اننگز میں پشاور زلمی نے چھ وکٹ پر 232 رنز بنادیے، یہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسری اننگز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے 2019 میں ناردرن کیخلاف بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 226 رنز بنائے تھے۔پشاور زلمی کا 232 رنز کا ٹوٹل دوسری اننگز میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کا چھٹا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔اس میچ میں مجموعی طور پر 479 رنز بنائے گئے جو پاکستا ن کے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں سب سے بڑا میچ ایگریگیٹ ہے۔2010 میں کراچی ڈولفنز اور لاہور ایگلز کے درمیان میچ میں 451 رنز بنے تھے جبکہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں 2019 میں 427 رنز بنے تھے۔میچ میں اسلام آباد کے ظفر گوہر نے بھی ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا وہ چار اوورز میں 65 رنز دے کر پی ایس ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے چار اوورز میں 62 رنز دیے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…