اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

گرمیوں کی سوغات لسی۔۔۔ جانئے لسّی کے استعمال میں چھپے صحت کے ڈھیروں فوائد

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں رہنے والے لوگ چاہے وہ لاہور میں مقیم ہوں یا کراچی میں، سال میں ایک بار گرمی کا مزہ ضرور چکھتے ہیںاور یہ عرصہ کتنا طویل ہو، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ملک میں موسم گرما اینٹری دے چکا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔ ایسی صورت

میں انسان کا دل کرتا ہے کہ وہ یاتوسوئمنگ پول میں چھلانگ لگادے یا پھرایسے مشروبات استعمال کرے جن کے ذریعے گرمی کا اثر دور کیا جاسکے۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق گرمی کی شدت جسم میں نمکیات کی کمی،چڑچڑاپن ،تھکاوٹ،کمزوری ، گھبراہٹ ،بد ہضمی ، پانی کی کمی ،نیند اورمعدے کے مسائل کا سبب بنتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹھنڈے اور فرحت بخش مشروبات موسم گرما کی پہلی طلب بن جاتے ہیں۔ طبی ماہرین بھی گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیںان کا استعمال کہیں طمانیت کا احساس دلاتا ہے تو کہیں تندرستی و توانائی بحال کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔آئیے ذکر کرتے ہیں ان قدرتی مشروبات کا جو اس موسم میں گرمی کی شدت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔ لسّی کا استعمال ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، کیونکہ دہی معدے کے لئے ہلکا اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھرپور ہوتا ہے جس کے استعمال سے

کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، اس کا استعمال ہماری آنتوں کو چکنا کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو ہموار بناتا ہے۔لسّی کا استعمال صحت مند بیکٹیریا کی توسیع کو متاثر کرتا ہے اور ہماری آنتوں میں خراب بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے، لسی میں موجود پروبائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔لسّی میں لیکٹک

ایسڈ اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسمانی نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔لسی ایک نہایت ٹھنڈا مشروب ہے جس کا گرمیوں میں استعمال ہمارے جسم کو گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے، لسی کا استعمال

جسم کو تروتازہ بناتا ہے، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی اس لئے گرمی کے موسم میں لسّی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔لسی کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لسی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔لسی میں لیکٹک ایسڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو

چہرے سے نشانات دور کرتا ہے اور ہماری جلد کو ہموار بنانے کے لئے مفید ہے، لسی کا مستقل استعمال ہماری جِلد کو خوبصورت بناتا ہے۔اس لئے اس گرمی کے موسم میں خود کو لسّی کے استعمال سے ضرور فائدہ پہنچائیں تاکہ آپ بھی یہ تمام فوائد حاصل کر کے پُرسکون گرمیاں گزار سکیں۔کچی لسی کا نام آتے ہی پنجاب کا ماحول ذہن میں ابھر آتا ہے کیونکہ

مختلف اقسام کی لسی پنجاب میں خاصی رغبت کے ساتھ پی جاتی ہے لیکن ماہرین موسم گرما میں کچی لسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ا ن کے نزدیک کڑکتی گرمی میں کچی لسی پینے سے گرمی دور ہوتی ہے، یہ نمکیات کی کمی پوری کرنے والا مشروب ہے اور بی پی لو یا گرمی کے مارے آنے والی نیند کو بھی دور بھگاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…