اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ، چین،کینیڈا،نیپال، مصر اور سری لنکانے پاکستان سے آم کا تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ،وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ وزارت خارجہ دنیا کے 32ممالک کے سربراہوں کو اعلیٰ معیار کے آم بھجوا رہا ہے،آم کے یہ تحفے صدر پاکستان کی جانب سے بھجوائے جارہے ہیں۔امریکا، چین سمیت کچھ دیگر ممالک نے کورونا

کی وجہ سے آم کا تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ،پاکستان سے کہا ہے کہ وہ تحفہ نہ بھیجے ،روزنامہ جنگ میں محمد صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق اس برس ’چونسا‘ قسم کے آم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال انور رٹول اور سندھڑی منتخب کئے گئے تھے،زرائع کے مطابق آم کے تحفے کےلئے فرانس کو بھی منتخب کیا گیا ہے تاہم پیرس نے ابھی تک جواب نہیں دیا،زرائع نے بتایا ہے کہ آم کی پیٹیاں ایران، خلیجی ممالک،ترکی، برطانیہ، افغانستان بنگلادیش اور روس کوبھی بھیجے جائیں گے۔ جن ممالک نے تحفہ قبول کرنے سے معزرت کی ہے ان میں کینیڈا،نیپال، مصر، اور سری لنکا شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اسلام آباد میں بھی مینگو ڈپلومیسی عروج پر ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر ممتاز شخصیات کو آم کی پیٹیاں بھیجی جارہی ہیں۔ مینگو ڈپلومیسی کے بانی مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان اور پیر آف پگارا تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…