شادی سے متعلق بیان پر ملالہ شدید تنقید کی زد میں لیکن پاکستان سے ایک بڑی آواز ان کے حق میں بلند ہوگئی

5  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی)اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق بیان پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ شمعون عباسی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ پر کہا کہ ملالہ جس بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں انہوں نے ایسا کچھ

کہا ہی نہیں ، ان کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔شمعون نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ ‘ملالہ نے اپنے ماضی کے حوالے سے بات کہی کہ وہ شادی کے حوالے سے ایسا سوچتی تھیں، انہوں نے انٹرویو میں ایک جگہ یہ کہا کہ وہ ماضی میں یہ سوچتی تھیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔’ انہوں نے ملالہ کے انٹرویو کے حوالے سے لکھا کہ ملالہ نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں مذہب و ثقافت کے بارے میں سب چیزیں بتا اور سکھا رکھی ہیں اور اب وہ ان تمام باتوں کو سمجھنے بھی لگی ہیں۔شمعون نے موقف اختیار کیا کہ انٹرویو کے کسی مخصوص حصے کو نشانہ بنا کر تنازع کھڑا نہ کیا جائے۔اداکار نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ہم کسی کی بھی شخصیت کو سچ جانے بغیر مٹی میں ملا سکتے ہیں۔انہوں نے ملالہ کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملالہ کا بیان اور انٹرویو غور سے پڑھیں اور پھر کسی نتیجے پر پہنچیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…