اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ اے پی ایس میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالب علم ولید خان کا کہنا ہے کہ ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ
کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے۔ملالہ مجھ سمیت لاکھوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔ولید خان نے کہا کہ ملالہ فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئے جو ہماری پاک سر زمین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔ولید خان نے اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروا رہے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔یادرہے کہ نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا، وہ میگزین کے آئندہ ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔ ملالہ یوسف زئی نے انٹرویو میں شادی سے متعلق بھی کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات پر دستخط کیے جائیں۔ان کے اس بیان پر بہت ہنگامہ مچا، جس پر ان کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا گیا۔
From a long time I have been seeing images of me and Malala circulating around. I would like to request everyone please stop this comparison. We can’t uplift one person by degrading the other. Malala is an inspiration for many young ppl like me and millions around the world.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021