بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

’’طلباء کا امتحانات دینے سے انکار ‘‘ 4جون سے ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طلباء نے وزارت تعلیم کی طرف سے امتحانات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلان کردہ امتحانات کو فوری طور پراگست تک ملتوی کیا جائے اور پچاس فیصد سلیبس کیساتھ تیاری کے بعد آن لائن امتحانات لئے جائیں،ملک کے چالیس لاکھ طلباء کا مستقبل ان امتحانات کیساتھ وابستہ ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے

تو جمعہ چار جون سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباء کے نمائندہ عمار الطاف ستی، عمارعمران، عبدالمقیت منان و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے سال صرف 45 دن فزیکل کلاسز کی وجہ سے طلباء کی امتحانات کیلئے تیاری نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے یکدم امتحانات کا اعلان کر دیا ہے، آن لائن کلاسز کی وجہ سے سلیبس بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے لہذاٰ حکومت فوری طور پر امتحانات کو ملتوی کرے اور طلباء کو تیاری کا منساب وقت دے تاکہ طلباء بہتر انداز میں امتحانات دے سکیں، طلباء کا کہنا تھا کہ بہت سارے طلباء گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قبائیلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں ایسے طلباء کیسے امتحانات دے سکتے ہیں، انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے اور اگر بہت ہی ضروری ہو تو طلباء کو اگست تک کا وقت دیتے ہوئے پچاس فیصد سلیبس سے آن لائن امتحانات لئے جائیں اور امتحانات سے قبل تمام طلباء کی ویکسینیشن کی جائے، طلباء کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے سیکنڈ ایئر کے نتائج کا اثر فرسٹ ایئر کے رزلٹ پر بھی پڑے گا، وزارت تعلیم کا کام ہی طلباء کے مسائل کا حل ہے اگر وزارت یہ کام نہیں کر سکتی تو اسے ختم کر دینا چاہیئے لہذایہ طلباء کے مستقبل کا سوال ہے حکومت طلباء کے مسائل کو حل کرے اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کرے بصورت دیگر ملک بھر کے طلباء چار جون بروز جمعہ سے ملک گیر احتجاج کریں گے اور پھر حکومت کیلئے انکے احتجاج پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…