اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی)حکومت کاکورونا سے بچاؤ کے لئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے
شروع کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئیں جن میں سے 15 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 117 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 35 فیصد,پشاور میں 29 فیصد اور بہاولپور میں 32 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 37 فیصد،صوابی میں 41 فیصد،بہاولپور میں 35 فیصد اور ملتان میں 50 فیصد مریض ہیں