جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شہباز حکومت نے دس سال گجرات کو نظرانداز کیے رکھا، کوئی فنڈز نہیں دئیے،اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے، چودھری پرویزالٰہی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چک سادہ گجرات میں نئی سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کر کے جو سکون قلب حاصل ہوتا ہے بیان سے باہر ہے، ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کام کیے، شہباز حکومت نے دس سال تک گجرات کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپنے دور میں شریف خاندان یہ سوچتا تھا کہ گجرات میں ترقیاتی کاموں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں، وہ سوچتے تھے کہ لاہور میں کوئی پلی یا پل رہ گیا ہے تو وہ بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کو بھی یہی کہتے ہیں کہ شہبازشریف نے گجرات سے ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے ہی اس حلقہ کو نظرانداز کیے رکھا اور کوئی فنڈز نہیں دئیے، اب خدارا اس کو بھی ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دیں۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی، ایم پی اے شجاعت نواز اجنالہ، پیر سید محمد عثمان نوری، سید سلیمان شاہ گیلانی، سابق ایم پی اے خالد اصغر گھرال، چودھری اعجاز شاہ دولہ، چودھری اعجاز وڑائچ، چودھری اظہر وڑائچ، چودھری مظہر اقبال، سید تجمل حسین شاہ، ماسٹر اللہ دتہ، چودھری معظم عباس، صابر حمید قادری نوری، چودھری صفدر وڑائچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعداسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دوبارہ حملہ دراصل اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کو فلسطین میں بربریت کرنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کرنے اور فلسطین کو مکمل طور پر اسرائیل

کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، اسرائیلی حملوں پر صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اور موثر اقدام اٹھانا ہو گا۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر عالم اسلام متحد ہو تو کسی غیر دینی طاقت کو امت مسلمہ پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی موجو دہے احتیاط کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے، عید کے بعد حالات کنٹرول میں ہیںاور آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…