اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان کی تینوں افواج کے ویٹرنز(سابق فوجیوں)کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک فضائی کرایوں پر 15فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں اسد ابن حسن کی شائع خبر کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پی ای ایس ایس) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں سابق فوجیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ان کی مادر وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تینوں افواج کے سابق ملازمین کو اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر ہوائی ٹکٹ پر 15فیصد رعایت دی جائے گی۔