لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے جمعہ سے تھیٹر زکھولنے کی اجازت دیدی۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ایم اے ٹھاکر کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن نے آج جمعہ سے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔آج جمعہ سے باقاعدہ تھیٹر کھولیں گے۔دوسر ی جانب پنجاب میں تھیٹرز کھولنے کی اجازت کے حوالے سے متضاد اطلاعات کے باعث پروڈیوسرز،فنکار،ہدایتکار اور ہنر مند تذبذب سے دوچار
ہو گئے۔حکومت کی جانب سے تھیٹرز اور سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت نہیں مل سکی اورحکومت نے کورونا وبا ء کے باعث تمام تھیٹرزاور سینما گھروں بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پنجاب تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ایم اے ٹھاکر کا دعویٰ تھاکہ کمشنر لاہور ڈویژن نے جمعہ سے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دیدی ہے اورجمعہ سے باقاعدہ تھیٹر کھولیں گے۔