بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سفری پابندیاں ختم، تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں کھول دی گئیں

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے

والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے‘۔سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پرواز سے بہت پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔ ایئرپورٹ صرف سفر کرنے والے ہی جا سکتے ہیں۔ غیر مسافروں کو ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ معذور مسافروں کے ہمراہی مستثنی ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ سعودی عرب سے لگ بھگ ایک لاکھ سعودی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کریں گے۔ایئر پورٹس ویکسین لگوانے والوں کے کاونٹر الگ ہوں گے۔ سعودی عرب کے9 ایئر پورٹس سے ایک دن میں 385 پروازیں چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان میں جدہ ایئرپورٹ سے 75 پروازیں، ریاض سے 225 محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔  اور دمام ایئرپورٹ سے 66 پروازیں روانہ ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…