جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

فردوس عاشق کے ’جھپیوں اور پپیوں‘ والے بیان پر مہوش حیات کی بھی پیروڈی وائرل

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنالی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْن کے ساتھ اْن کی بہن اور اداکارہ مہوش حیات بھی موجود ہیں۔افشین حیات اور مہوش حیات نے یہ مزاحیہ پیروڈی ویڈیو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اْس بیان پر بنائی گئی ہے جو اْنہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے

بچائو اور اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے خصوصی طور پر دیا تھا۔فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر مہوش حیات اور اْن کی بہن کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اْس میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘ معاون خصوصی کا یہ بیان اس قدر وائرل ہوا کہ اس بار ناصرف عام لوگوں نے پیروڈی بنائی بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی پیروڈی کی اس مزاحیہ دوڑ میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…