بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اہم سرکاری ادارے کے ڈی جی کا مثالی کارنامہ، ایک ماہ میں ذ اتی استعمال سمیت دو کروڑ سے زائد کی پانچ گاڑیاں خرید لی گئیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آن لائن) ایبٹ آباد گلیات ڈویلپمنٹ  اتھارٹی قومی خزانے پر ٹوٹ پڑی ڈی جی کا مثالی کارنامہ سامنے آگیا۔ ایک ماہ میں ذاتی استعمال سمیت دو کروڑ سے زائد کی پانچ گاڑیاں خرید لی گئیں، جبکہ پہلے سے ادارے کے پاس تیس گاڑیاں موجود ہیں۔

گلیاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے ایک ماہ میں پانچ گاڑیاں خرید کر قومی خزانے پر یلغار کر دی ہے خریدی گئیں گاڑیوں میں ذاتی استعمال کیلئے پچانویں لاکھ مالیت کی ایک گاڑی بھی شامل ہے جو گاڑیاں خریدی گئیں ان میں ٹویوٹا اٹلس2600000،فورچونر9500000،کولٹو3400000،سوفٹ2200000،ٹویوٹا ویگو4600000، گاڑیاں شامل ہیں ادارے کے پاس پہلے سے تیس گاڑیاں موجود ہیں جو ادارے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعداد میں زیادہ ہیں ان گاڑیوں میں معمولی خراب گاڑیوں کی مرمت تک نہیں کروائی گئی ہے اور یہ گاڑیاں قابل استعمال ممکن ہیں نئی خریدی گئی گاڑیوں کی اشد ضرورت نہی تھی صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کیلئے یہ گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں خریدی گئی ہیں ان کی اشد ضرورت تھی ان گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہونگے ہمارے پاس پہلے سے موجود تیس گاڑیاں ہماری ضرورت کو پورا نہیں کرتی ہیں وقت اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نء  گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…