ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجراء،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ وزارت داخلہ کوایکسائز آفس اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ 90 روز میں عمل درآمد رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع کروائیگی۔وزیراعظم آفس کیطرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی رقم کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے

آن لائن فارم متعارف کرائے جائیں۔پی ایم آفس کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ نیشنل بنک کی تمام برانچوں کو فیس جمع کرنے کا پابند بنایا جائے۔ محکمہ ایکسائز کو خصوصی افراد کیلئے کاؤنٹربنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن سسٹم کی عوامی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ حکام کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ ایکسائز میں ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ وزیراعظم نے فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی عوامی شکایت کو مد نظر رکھ کر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…