جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔جس کے بعد عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا، کراچی سے عمرہ زائرین کو ای ویزا جاری ہونا شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔یاد رہے سعودی حکومت نے رواں سال حج وعمرہ کرنے والے درخواست دہندگان کی سہولت کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سعودی سفارت خانے نے درخواست دہندگان کو ہدایات جاری کی،جن افراد نے 20اپریل سے پہلے حج یا عمرہ کیلئے درخواست جمع کرواچکے ہیں وہ ای ویزا نظام کے تحت درخواست میں اپنی معلومات فراہم کریں۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ یہ درخواستیں خود کار نظام کے تحت بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جس کے بعد درخواست گزار بقیہ فارم پر کرکے الیکٹرونک ویزے کیلئے اپلائی کرے گا۔خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا، جس سے پاکستانی عازمین کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نیاس بات کی تصدیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…