جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ اسکول اورکالجزکیاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی

چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنیکافیصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کیاوقات کاربھی تبدیل کردیئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسکول اورکالجزکیاوقات صبح ساڑھے8سیدوپہر2بجیتک ہوں گے اور اساتذہ 3 بجے تک رکنے کیپابند ہوں گے۔یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا سندھ کے تعلیمی اداروں میں اہم قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم کشمیر پر اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی عمل نہیں ہوگا، اسی طرح عرس شاہ لطیف، عید میلاد النبی، 11 ستمبر اور یوم قائد اعظم پر بھی تدریسی عمل نہیں ہوگا۔خیال رہے گذشتہ سال سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 14 مئی سے 16 جولائی تک کیا تھا، بعد ازاں الیکشن کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزارت قانون میں فی الوقت صدارتی نظام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…