بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایران خطے میں تخریب کاری کے ذریعے افراتفری پھیلا رہا ہے، اہم اسلامی ملک کا ایران پر الزام

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)ایران خطے میں تخریب کاری کے ذریعے افراتفری پھیلا رہا ہے، اہم اسلامی ملک کا ایران پر الزام سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تخریب کاری اور خونریزی کے ذریعے طوائف الملوکی پھیلا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انھوں نے یہ بات روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ ایرانی رجیم نے فرقہ واریت کے بیج بونے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ہمیں ایران کی پھیلائی ہوئی طوائف الملوکی اور استحکام، سکیورٹی اور ترقی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ایران حزب اللہ اور حوثیوں کی حمایت کے ذریعے خطے کے استحکام کو تہ وبالا کررہا ہے۔یمن کے حوثی باغی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اسٹاک ہوم سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پْرعزم ہے۔ہمیں دہشت گردی کے تمام مالی ذرائع سے نمٹنا ہوگا اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کوششوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔انھوں نے اپنی تقریر میں سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے بارے میں بھی اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک اس ویڑن میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے بے مثل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…