جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

کراچی،دانت کے درد کا علاج کرانے آنیوالی لڑکی کو دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، موت کس وجہ سے واقع ہوئی؟میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، افسوسناک انکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) کورنگی نمبر پانچ کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ایم ایس کورنگی اسپتال کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے محکمہ صحت کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شاہزیب نامی لڑکے نے عصمت کو 10 ایم ایل کا انجیکشن لگایا اور کچھ ہی دیر بعد 5 ایم ایل کا ایک اور

انجیکشن لگادیا جس سے لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی دانت کے درد کا علاج کرانے اسپتال آئی تھی جہاں 15 ایم ایل کا انجیکشن لگنے سے لڑکی کی طبیعت بگڑگئی، طبیعت بگڑنے کے بعد لڑکی کو ایمرجنسی بھیج دیا گیا اور ایمرجنسی کے ڈاکٹر نے عصمت کو دل کے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔تین رکنی کمیٹی میں سربراہ ڈاکٹر فوزیہ معین ڈاکٹرحسن علوی اور ڈاکٹر سعید شامل ہیں۔ دوسری طرف پولیس بھی اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔عصمت کے ورثا نے عوامی کالونی پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کے بعد تفتیش تھانہ ابراہیم حیدری منتقل کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی کے اسپتال میں عملے کی غفلت سے عصمت نامی لڑکی جان کی بازی ہاری گئی تھی۔ پولیس نے کمپاڈرشاہزیب کا گرفتار کرلیا ہے جب کہ ڈاکٹر ایاز تا حال مفرور ہے۔تحقیقات کے مطابق لڑکی کو موت کے بعد تین گھنٹے تک ٹی بی وارڈ میں ہی رکھا گیا تھا اور مبینہ طورپر دو افراد نے عصمت کو اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ کورنگی نمبر پانچ کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…