جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی مختلف جیلوں میں قید،سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) معروف غیر سرکاری تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عرب 3 ہزار309 ، بھارت 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قید ہیں۔ سعودی ولی عہد نے 2100 پاکستانیوں کی رہائی کااعلان کیا لیکن صرف 200 قیدی ہی وطن واپس آ سکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی بیرونی و بیرون ملک جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کے اعداد و شمار جاری کر دےئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب کی جیلوں میں تین ہزار تین سو نو قیدی موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں 2100 پاکستانی کی رہائی کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 200 پاکستانی قیدی ہی رہا ہو کر پاکستان پہنچے ہیں رپورٹ کے مطابق بھارتی جیلوں میں 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قیدی موجود ہیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مزدور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں لیکن ان کی رہائی سے متعلق قوانین نہ ہونے سے تارکین وطن کو شدید خطرات لاحق ہیں سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ بھی انتہائی حساس ہے۔ معروف غیر سرکاری تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عرب 3 ہزار309 ، بھارت 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قید ہیں۔ سعودی ولی عہد نے 2100 پاکستانیوں کی رہائی کااعلان کیا لیکن صرف 200 قیدی ہی وطن واپس آ سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…