جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف او صاحبزادوں کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ،ملزم شاہد رفیق نے زبان کھول دی،پانچویں ملزم آفتاب محمود بھی گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او رانکے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ۔ نیب کے مطابق لاہور: ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات میں ہونیوالے انکشافات پر عمل میں لاء گئی ہے ۔

دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کا اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت اور شواہد حاصل ہوئے ۔ملزم آفتاب محمود ’’عثمان انٹرنیشنل‘‘ نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اورغیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔نیب کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں اور اب پانچویں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔نیب کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں نیب کی ٹیمیں شہباز شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرچکی ہیں۔تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو آج ( بدھ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او رانکے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…