جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

( ن )لیگ اور( ق) لیگ ایک طرف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دوسری طرف اکٹھی ہوگئیں،قومی اسمبلی میں ناقابل یقین صورتحال

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن تقسیم ہوگئی،( ن )لیگ اور( ق) لیگ ایک طرف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دوسری طرف تھیں ،ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بھاولپور کو بھی صوبہ بنانے کا آئینی بل پیش کیا تو وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے بل کی حمایت کی، تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے بل کو سازش قرار دیدیا جبکہ نوید قمر نے بھاولپور کے بجائے جنوبی پنجاب کی حمایت کی،

ایم کیوایم کی جانب سے بھی انتظامی بنیادوں پر سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کیا ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے نجی دن کے موقع پر ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور کو بھی صوبہ بنانے کا آئینی ترمیم کا بل پیش کیا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل جنوبی صوبہ محاذ بنایا گیا تاکہ سیاسی انجینئرنگ کی جائے جس پر پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ ہم پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی حمایت نہیں کرتے، تحریک انصاف گیا، چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ رواں سال جولائی میں جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے سازش کرکے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا بل پیش کیا ہے لیکن ہم اپنے بھاولپور کے بھائیوں سے بات کریں گے، اس موقع پر حکومت کے اتحادی وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے( ن) لیگ کے بل کی حمایت کی اور کہا کہ ہم تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے غلام نہیں بننا چاہتے، اس موقع پر (ن )لیگ کے اقبال علی محمد نے کہا کہ سندھ میں بھی انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنایا جائے، ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلز پارٹی ارکان نے شور شروع کردیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی نے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سندھ میں انتظامی تقسیم چاہتی ہے تو پہلے سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کراکے لائے تو پتی چلو جائے گا کہ وہاں کیا حشر ہوتا ہے، اس موقع پر پنجاب میں مزید دو صوبے بنانے کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…