جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کے بیان پر بلاول بھٹو کی شدید تنقید وزیراعطم کےمعاون خصوصی کا دھماکے دار ردعمل ، دوٹوک پیغام دیدیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی صرف

کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔منگل کو بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی سرحد کو مشترکہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، جب آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔ جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں، قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔ منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بلاول کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے اپنے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعتیں بنائیں۔انہوںنے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب دیگر نام نہاد دانشوروں کیطرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا۔انہوںنے کہاکہ قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…