اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک معاشی حالات اور وفاقی وزرا میں تبدیلیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ آج کے دن تیزی دیکھنے میں آئی ہےسرمایہ کار بھی سرگرم ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 550پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 37ہزار 354 کی سطح اوپر چلا گیا ہے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت خزانہ چھوڑنے کےبعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی تھی۔کاروبار میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔