پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سندھ کے وزیر اعلیٰ کتنی لگژری گاڑیاں استعمال کرتے ہیں؟مراد علی شاہ نے خود ہی ساری حقیقت بتادی،میڈیا پر چلنے والی خبروں پر حیرت کا اظہار

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کابینہ نے اگلے نو ماہ کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے کا بیرون ملک علاج کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں تمام صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، مشیر اور سیکریٹری فنانس شریک ہوئے،کابینہ نے اگلے نو ماہ کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری بھی دی۔پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے کابینہ کو بتایا

کہ کے الیکٹرک پچیس لاکھ معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر معاوضہ پچاس لاکھ کرایا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ سندھ حکومت بچے کا بیرون ملک علاج کرائے گی۔ مراد علی شاھ نے لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا ہے  کہ میرے زیر استعمال تین لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا میں کیا کیا چلتا ہے دیکھ کر حیران ہوتا ہوں، ہمارے پاس چھبیس سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے، جبکہ سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…