بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نوازکے جسد خاکی کو کب پاکستان لایاجارہاہے؟ نماز جنازہ کب اور کہاں اداکی جائے گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بیگم کلثوم نوازکے جسد خاکی کو کب پاکستان لایاجارہاہے؟ نماز جنازہ کب اور کہاں اداکی جائے گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں جمعرات کو اداکی جائے گی جس کے بعدمیت لندن سے جمعرات کی شام کو ہی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی اورجمعتہ المبارک کو صبح میت لاہور منتقل کی جائے گی،جبکہ ان کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسٹر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کا فیصلہ نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا ،اس سلسلے میں نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں ،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کوپاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نوازاور حسین نواز پاکستان آئیں گے یا نہیں اس سلسلے میں شریف خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا،حسن نوازاور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کرلیاجائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد عدالت ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…