اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نواز نے اپنے بچوں کو گلے لگاکر روتے ہوئے کہا کہ والدہ کا چہرہ۔۔۔۔! بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملنے کے بعدمریم نواز اب کس حال میں ہیں؟اڈیالہ جیل میں کیا ہورہاہے،افسوسناک انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مریم نواز نے اپنے بچوں کو گلے لگاکر روتے ہوئے کہا کہ والدہ کا چہرہ۔۔۔۔! بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملنے کے بعدمریم نواز اب کس حال میں ہیں؟اڈیالہ جیل میں کیا ہورہاہے،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں والدہ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعدان کی بیٹی مریم نواز انتہائی غمزدہ ہیں اور ان کے لئے خود پر قابو پانا بھی مشکل ہو گیا ہے،

نجی ٹی وی جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مریم نواز اس قدر غمزدہ ہیں کہ اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پا رہیں ،سابق وزیراعظم نوازشریف بھی آبدیدہ ہیں ، اہل خانہ مریم نوازشریف کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کیپٹن( ر) صفدر، حنیف عباسی اور نوازشریف بھی موجود ہیں اور انہیں دلاسہ دے رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف سے ان کے بچوں کی بھی ملاقات کروائی گئی ہے انہوں نے اپنے بچوں کو کافی دیر تک گلے لگائے رکھا اور اپنی والدہ کا چہرہ کال پر ہی دکھا دینے پر اصرار کرتی رہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعتہ المبارک کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسٹر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کا فیصلہ نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا ،اس سلسلے میں نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کا انتقال، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ جب پاکستان آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کوپاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،

بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نوازاور حسین نواز پاکستان آئیں گے یا نہیں اس سلسلے میں شریف خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا،حسن نوازاور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ

حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کرلیاجائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد عدالت ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…