ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کا انتقال، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)بیگم کلثوم نواز کا انتقال، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کوپاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ساتھ

ان کے بیٹے حسن نوازاور حسین نواز پاکستان آئیں گے یا نہیں اس سلسلے میں شریف خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ،حسن نوازاور حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کرلیاجائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد عدالت ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے مزید کسی تنازعہ سے بچنے کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کی وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا ہے اور زیادہ امکان اس بات کا ہی ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…