اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عارف علوی نے آج صدر مملکت کا حلف اٹھا لیا لیکن وہ بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح حلف لیتے ہوئے اٹک گئے۔حلف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ عارف علوی بھی ختم النبین کا لفظ ٹھیک طرح سے ادا نہ کر پائے۔تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سبکدوش صدر ممنون حسین ، وزیراعظم عمران خان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول اسٹاف ظفر محمود عباسی، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چینی وزیرخارجہ اور سعودی وزیراطلاعات سمیت دیگرغیرملکی سفیروں و شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے تحت ایوان صدر میں بھی مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔