منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جس طرح امجد صابری کو مارا تمہیں بھی مار دیں گے، پولیس والے درندے بن گئے، خاتون قوال کے ساتھ سرعام شرمناک سلوک، انتہائی سنگین الزامات عائد کر دیے گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیدہ نادیہ شاہ بخاری جو کہ قوال ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ جیسے امجد صابری کو مار دیا ویسے تمہیں بھی مار دیں گے۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں قوال سیدہ نادیہ شاہ بخاری نے کہا کہ دنیا کے تمام لوگوں کو السلام علیکم! مجھے آپ لوگوں کو اپنی کہانی بتانی ہے لیکن میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس طرح آپ کو یہ بات بتاؤں،

اس موقع پر وہ رو رہی تھیں انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ قوالی کے پیشے میں، میں تین سال سے ہوں اور میری اللہ کے سوا کسی نے مدد نہیں کی، مثبت مقام حاصل کرنے کے لیے میں اللہ کے ولیوں سے مدد مانگنے ان کی درگاہوں پر جاتی ہوں، مجھے قوالی پڑھتے ہوئے تین سال ہو گئے لیکن آج تک کسی پولیس والے کی جرأت نہیں ہوئی کہ مجھ پر ہاتھ اٹھائے یا مجھے تکلیف دے۔ شیر شاہ کے اندر سید سخی سرمد کا دربار ہے، میری قوالی وہاں جیسے ہی ختم ہوئی وہاں کا ایس ایچ او مختیار پون قریباً پندرہ غنڈوں کے ساتھ دربار میں داخل ہوا ان میں سے کچھ سادہ لباس میں تھے جب کہ کچھ وردی میں تھے، ان لوگوں نے مجھے لوگوں کے سامنے مارنا شروع کر دیا اور مارتے ہوئے تھانہ شیر شاہ لے گئے، میرے پورے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، خاتون قوال نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی آر کاٹ لی گئی اور ابھی بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہا کہ جیسے امجد صابری کو مار دیا ویسے تمہیں بھی مار دیں گے۔ سیدہ نادیہ شاہ بخاری نے صدر پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ اس نے کہا کہ میرا قصور کیا ہے، قوالی پڑھنا میرا جرم بن گیا ہے کیا؟۔میری چھوٹی بہن کو بھی اس بے دردری سے مارا گیا کہ اسے ہیپاٹائٹس بی ہو گیا جب کہ میری ماں بھی بیمار ہیں، ہماری کفالت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔کیا یتیم ہونا ہمارا جرم ہے؟ ہم یتیموں پر اب یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔

ہم یتیم ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جس کا دل چاہے ہم پر ظلم کرے، میں میڈیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں، میں نے جب ان کی اربوں کی کرپشن بند کرائی تو انہوں نے میری سرکاری نوکری ختم کرا دی، لڑکی نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ غازی کی درگاہ کا منیجر حاجی پنوں کہتا ہے کہ زنا کرو ورنہ آگے نہیں آنے دوں گا، اس موقع پر لڑکی نے کہا کہ اے اللہ مجھے ایسی زندگی سے موت دے دے۔ اس نے کہا کہ میں غلط کام نہیں کر سکتی مجھے پاکستان میں نہیں رہنا، اس نے کہا کہ اللہ سے سجدے میں ایک ہی دعا مانگی کہ اے اللہ مجھے تاقیامت عزت دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…