جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

یہ کام کرنے کیلئے ”جہاد“نہ کیا تو پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہوجائے گا،وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کر دی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کے بہت ضروری ہیں، ہمیں اس مقصد کے لیے باہر سے کوئی قرضہ نہیں دے گا، ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں،

اورسیز پاکستانیوں سمیت سب ڈیمز کے لیے جہاد شروع کریں، ڈیمز بنانے کے لیے آج جہاد شروع کرنا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پاکستان کے پاس صرف تیس دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، آج پانی کم ہو کر فی کس ہزار کیوسک رہ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو 2025ء میں پاکستان بنجر ہو جائے گا، پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو گا، پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں، عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور آپ کا دیا ہوا یہ پیسہ ڈیمز کی تعمیر میں ہی لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہئیں، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی ہے، اورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکتے ہیں بھیجیں، اوورسیز پاکستانیز اپنا کردار ادا کریں تو ڈیم پانچ سال میں بن سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد بھیجیں، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔‎ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…