منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے۔۔ نئے پاکستان کا آغاز ہو گیا وزیراعظم و گورنر ز ہائوس عوام کیلئے کھولنے کی جانب پہلا قدم کونسے صوبے کے گورنر ہائوس کو عوام کیلئے کھول دیاگیا، عوام کا رش لگ گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے گورنر ہاؤس کے پارک کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد شہری مقرر کردہ اوقات میں اس پارک کا دورہ کرسکیں گے۔سندھ کے تاریخی گورنر ہاؤس میں پارک کو عام عوام کیلئے روزانہ صبح چار گھنٹے اور اتوار کی شام دو گھنٹے کھولا جائیگا جہاں شہری آکر وقت گزار سکیں گے۔ جب پارک کو عوام کیلئے کھولا گیا تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

وہاں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی ٗدورہ کرنے والے خواتین، بچوں اور بزرگوں نے سیلفیاں بھی بنائیں۔گورنر ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے پارک کا دورہ کرنے والے شہریوں کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق شہری مقرر کردہ راستہ استعمال کریں اور دوران وزٹ کچرا نہ پھینکیں اور کچرا کوڑے دان میں ڈالیں۔انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیرمتعلقہ چیزوں کونہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عمارت قومی ورثہ ہے اس کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے گیٹ نمبر 4 پر شکایتی سیل بنائیں گے اور ہفتے میں ایک دن وہ خود وہاں بیٹھ کر لوگوں کی شکایتیں بھی سنیں گے۔یاد رہے کہ کہ قیام پاکستان کے بعد کراچی کو ملک کا دارالخلافہ قرار دیا اور موجودہ گورنر ہاؤس بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ بھی رہا ٗگورنر ہاؤس کی بنیاد 1843 میں سر چارلس نیپئر کی ذاتی رہائش گاہ کے طور پر رکھی گئی اور 1847 میں انہوں نے جب رہائشگاہ چھوڑی تو یہ عمارت حکومت ہند (برٹش گورنمنٹ) کے استعمال میں آئی اور یہاں 1936 تک کمشنر سندھ رہنے لگے۔



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…