اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کو بجلی ترسیل کرنے والے ادارے آئیسکوکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے لیکن وفاق کے اعلیٰ سرکاری ادارے آئیسکو کے بجلی کے بلوں کی مدمیں کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ہیں جن میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کا پہلا نمبر ہے سی ڈی اے کے مختلف اداروں نے بجلی کی مد میں آئیسکو کے 19 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں اسی طرح الیکشن کمشنراسلام آباد آفس آئیسکوکا 4 کروڑروپے کا نادہندہ ہے اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذمے
آئیسکو کے3 کروڑ 24 لاکھ 10 ہزارروپے واجب لادا ہیں۔کابینہ سیکرٹریٹ 1کروڑ25 لاکھ، پارلیمنٹ لاجز1 کروڑ 21 لاکھ اور دوسروں سے ٹیکس وصول کرنے والا فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفس (ایف بی آر) 41 لاکھ ، پٹرولیم ڈویژن44 لاکھ اور الیکشن کمیشن 18 لاکھ روپے بجلی کی مد میں نادہندہ ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں میں بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے میٹر اتار کر بجلی کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔