جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا، کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کن حلقوں پر کس تاریخ کو انتخابات ہونگے، جانئے

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )ملک بھر کے37حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل منگل کے روز سے شروع ہوگیا ،خواہشمند امیدوار 30 اگست تک کاغذات نامزدگی وصولی کر سکیں گے جس کے بعد ابتدائی فہرست 31اگست کو جاری کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلیوں کے 26حلقوں میں 14اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4ستمبر تک کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 13 ستمبر تک ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی، امیدوار 15 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست کا اجرا 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوا تھا جبکہ عام انتخابات میں زیادہ نشستوں پر جیتنے والوں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں۔قومی و صوبائی اسمبلیوں کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے ان میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 56 اٹک، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 103 فیصل آباد، این اے 124 لاہور، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی شامل ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3، 27، 87، 103، 118، 164، 165، 201، 222، 261، 272، 292، 296 میں ضمنی انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30، 87، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہوگا۔اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3، 7، 44، 53، 61، 64، 78، 97 اور 99 میں بھی ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…