منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کی کرپشن کیخلاف جدوجہد سے متاثر ہوکر پیپلز پارٹی کے تین اہم رہنماؤ ں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤ ں سابق صوبائی وزیر حاجی مظفر شجرہ، قادر بخش کلمتی اور باری جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ حاجی مظفر شجرہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں ۔عزت کی خاطر آیا ہوں امید ہے عزت ملے گی۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کوانصاف ہاو س میں تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکر یٹری محمود مولوی،ملیر کے صدر مسرور سیال،رکم قومی اسمبلی کیپٹن(ر) جمیل،سیکر یٹری اطلاعات شہزاد قریشی،الیاس قریشی اور طاہر ملک بھی موجود تھے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج ہمارے لیئے فخر کا دن ہے۔ملیر کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہیں۔حاجی مظفر علی شجرہ کو بہت نرم دل اور دیانت دار انسان پایاہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کی دنیا میں پولٹری فارم کے بزنس کا بڑا نام قادر بلوچ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔ حاجی مظفر شجرہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں ۔پیپلز پارٹی کراچی کا سابق صدر رہا ہوں ، ایم پی اے رہا ،وزیر رہا،ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کروں گا ۔عزت کی خاطر آیا ہوں امید ہے عزت ملے گی۔ قادر بلوچ نے کہا کہ پورے سندھ کو سندھ کے بجائے مسائلستان کہوں گا۔گزشتہ10 سال میں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں سندھ مسائلستان بن گیا ۔ملیر کی صورتحال کچھ زیادہ ہی خراب ہے۔پیپلز پارٹی نے آج بھی ملیر کے کئی گوٹھ کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 10 سال میں کوئی اسپتال یا درسگاہ نہیں بنا سکی۔سڑکوں کا حال بہت برا ہے۔منشیات فروشوں کی اس ضلع میں کس نے پشت پناہی کی سب کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے اپنی تقریر سے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کریں گے۔آج پیپلز پارٹی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔باری جیلانی نے کہا کہ50 سال سے ایک ہی گھر میں رہتا ہوں جوخداداد کالونی میں ہے ۔کبھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی ۔ہمیشہ آزاد رہ کر سیاست کی عوام کی خدمت کی۔پی ٹی آئی واحد پارٹی نظر آئی جہاں انصاف کی بات ہوتی ہے۔آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج ہمارے لیئے فخر کا دن ہے۔ملیر کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہیں۔حاجی مظفر علی شجرہ کو بہت نرم دل اور دیانت دار انسان پایاہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کی دنیا میں پولٹری فارم کے بزنس کا بڑا نام قادر بلوچ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سابق صوبائی وزیر حاجی مظفر شجرہ، قادر بخش کلمتی اور سماجی رہنماباری جیلانی نے

تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ حاجی مظفر شجرہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔عزت کی خاطر آیا ہوں امید ہے عزت ملے گی۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کوانصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکر یٹری محمود مولوی،رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) جمیل احمد،کراچی کے

سیکر یٹری اطلاعات شہزاد قریشی،سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیاس شیخ اور طاہر ملک، ضلع ملیر کے صدر مسرور سیال بھی موجود تھے۔ حاجی مظفر شجرہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔پیپلز پارٹی کراچی کا سابق صدر رہا ہوں، ایم پی اے رہا،وزیر رہا،ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کروں گا۔عزت کی خاطر آیا ہوں امید ہے عزت ملے گی۔ قادر بلوچ نے کہا کہ پورے سندھ کو سندھ کے بجائے مسائلستان کہوں گا۔

گزشتہ10 سال میں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں سندھ مسائلستان بن گیا۔ملیر کی صورتحال کچھ زیادہ ہی خراب ہے۔پیپلز پارٹی نے آج بھی ملیر کے کئی گوٹھ کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 10 سال میں کوئی اسپتال یا درسگاہ نہیں بنا سکی۔سڑکوں کا حال بہت برا ہے۔منشیات فروشوں کی اس ضلع میں کس نے پشت پناہی کی سب کو پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر سے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کریں گے۔آج پیپلز پارٹی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔باری جیلانی نے کہا کہ50 سال سے ایک ہی گھر میں رہتا ہوں جوخداداد کالونی میں ہے۔کبھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی۔ہمیشہ آزاد رہ کر سیاست کی عوام کی خدمت کی۔پی ٹی آئی واحد پارٹی نظر آئی جہاں انصاف کی بات ہوتی ہے۔آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں۔وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…