پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اور انڈیا کو خوش کرنے کیلئے کشمیر کے ساتھ کیا ، کیاجارہاہے؟مولانافضل الرحمان نے سنگین الزام عائد کردیا،تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ /ایم ایم اے کے صدر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کر کے عوام کے مینڈینٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کو تمام جماعتیں مسترد کر چکی ہیں دھاندلیوں اور ہارس ٹریڈنگ کے بنیاد پر قائم کی گئی پی ٹی آئی کی حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی عمران خان مشرف کے سیاسی روڈ میپ پر چل پڑے ہیں

امریکہ اور انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان اور کشمیر کے مفادات کو پس و پشت ڈال دیا ہے ہم اس پر خاموش رہ نہیں سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں جے یو آئی سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر ، مولانا محمد سلیمان مہر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفد کے شرکاء نے قائد جمعیت کو عید مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، مولانا فضل الرحمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بنائی گئی پی ٹی آئی حکومت ، ملک اور جمہوریت کیلئے بدنامی کا باعث ہے ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ہم جمہوریت کو یر غمال ہونے نہیں دینگے سیاسی جمہوری قوتوں کو میدان میں نکلنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ابتدائی اقدامات تبدیلی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہے ہیں عوام اس جعلی تبدیلی کا نعرہ مذاق بن گیا ہے ، پی ٹی آئی کی 22سالہ جدوجہد گالم گلوچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں جعلی مینڈینٹ کے بنیاد پر کھڑی کی گئی پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات جلد زمین بوس ہونے والے ہیں آج انہیں نواب زادہ نصر اللہ خان اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے مگر ہم جمہوریت اور عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑینگے بعد ازیں واپسی پرجے یو آئی کے وفد مفتی محمودکے مزار پر حاضری بھری اور ان کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…