اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم نے انور منصور کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دیدی‘ آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے انور منصور کو اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے عہدے کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں
جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنے عہدے پر مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شامل ایک گروپ ان کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا مخالف تھا۔