بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ دستبردار ہوگئی،صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن کے سامنے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کا نام رکھ دیا،یہ رضاربانی یا فرحت اللہ بابر نہیں بلکہ کون ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یوپی آئی) اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تا حال صداراتی امیدوار کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن کے سامنے یوسف رضا گیلانی کا نام رکھ دیا،لیکن پاکستان پیپلز پارٹی بھی اعتزاز احسن کے نام پر بضد ہے۔اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیں گے۔

جب کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اعتزاز احسن کے بطور صدراتی امیدوار پر تحفظات ہیں تاہم صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا تو (ن) لیگ اپنے امیدوار کے نام واپس لے لی گی۔ آج تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔لیکن ابھی تک اپوزیشن جماعتیں کسی ایک نام پر متفق نہ ہو سکیں۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔21 اگست کو پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی الائنس کے ذریعے کی جائے گی اور اگر پیپلز پارٹی نے اتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کیعبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…