منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اہم سرکاری ادارے میں ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ، بڑے عہدوں پر فائز ملازمین کے اوقات کار میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کردیاگیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ہیڈآفس میں ہفتے کوچھٹی نہیں ہوگی ‘پہلے روز سے میرا موٹو آرام’’ حرام‘‘ ہے ریلوے کے آفیسرایک گھنٹہ مزیدکام کریں گے‘5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے ‘کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا‘ ہم نے 120دن کی ڈیڈ لائن دی ہے ، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے‘

ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے اور عمران خان کے وژن کے مطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوے ملازمین کے لئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ہم نے 120دن کی ڈیڈ لائن دی ہے ، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کریں گے، فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے اورریلوے کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ ریلوے سے پیار پاکستان سے پیار ہے،ہمیں ایک قوم کامقروض نہیں ہوناچاہیے،ریلوے کوایران اورترکی کی طرف لیکرجائے گے اور اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے،دنیابھرمیں ٹریک لگانے کی اپنی فیکٹریاں اورلوکوموٹیوہیں،سی پیک منصوبے کے لئے سٹینڈرڈگیج کی طرف جاناچاہیے۔ شیخ رشیداحمد کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن ٹکٹنگ کا نظام10سال قبل ہم نے متعارف کرایا تھا،اب بھی ہم ہی آن لائن ٹکٹنگ کے لئے سہولتیں فراہم کریں گے،اس کے ساتھ ساتھ ملک کے اہم ریلوے سٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے،ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سے تجاوزات توڑدیں گے اور عمران خان کے وژن کے مطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوے ملازمین کے لئے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے۔وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہیڈآفس میں ہفتے کوچھٹی نہیں ہے، پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے ،ریلوے کے آفیسرایک گھنٹہ مزیدکام کریں گے اور 5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے ،آج میرادوسرادن ہے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا۔)



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…