بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام اہم سیاسی شخصیت کے نام سے منسوب کرنے کافیصلہ

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کا اجلاس (آج) پیر سے شروع ہو گا ، اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور پر بحث کی جائے گی، اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان( ترمیمی) بل 2018 اور معذور افراد کو روزگار کی فراہمی سے متعلق بل پیش کئے جائیں گے جبکہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھنے اور ایف بی آر کے چیئرمین کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کی

منظوری سے کرنے سے متعلق قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس (آج) پیر کو چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں سہ پہر تین بجے ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 27نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں مختلف بل پیش کئے جائیں گے ، سینیٹر رضا ربانی سٹیٹ بینک آف پاکستان( ترمیمی) بل 2018پیش کریں گے،سینیٹر اعظم خان سواتی معذور افراد کو روزگار کی فراہمی سے متعلق بل پیش کر یں گے ،اجلاس میں اہم قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر میاں رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھنے سے متعلق قرار داد پیش کر یں گے ، سینیٹر اعظم خان سواتی ایف بی آر کے چیئرمین کی پانچ سال کے لئے تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری سے کرنے سے متعلق قرار داد پیش کر یں گے ،اجلاس میں مختلف تحاریک بھی پیش کی جائیں گی ،سینیٹر طلحہ محمود خارجہ پالیسی پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گے،سینیٹر شیری رحمان اسلام آباد میں پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گی۔)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…