نئی دہلی(آئی این پی) چین پاکستان کے بعد بھارت سے بھی چاول درآمد کرے گا ۔بھارت کی دو کمپنیوں نے چین کو چاول فروخت کرنے کے آرڈر حاصل کرلیے ہیں ۔سکھ بیر ایگرو انرجیاور پتابھی ایگروفوڈز چھ سو ٹن نان باسمتی چاول چین کو برآمد کریں گی۔اس سلسلے میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ برآمد جلد شروع کردی جائے گی۔تاہم چین کی طرف سے ابھی تک بھارتی کمپنیوں کے چاول صاف
کرنیو الے پلانٹ کی منظوری دینا باقی ہے۔امریکہ کے ساتھ درآمدی ڈیوٹی کے تنازعے کے بعد چین نے چاول کی خریداری کے لیے بھارت سے رجوع کرلیا۔بھارت نے گزشتہ سال 49838 کروڑ روپے کا 12.7ملین ٹن چاول برآمد کیا تھا۔چین دنیا کا چاول پیدا کرنے اور درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جو ہر سال پانچ ملین ٹن چاول ویتنام، تھائی لینڈ اور پاکستان سے درآمد کرتا ہے۔