جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’امریکہ میں مسلمانوں کی تضحیک کا دلخراش واقعہ ‘‘ مسلمان صحافی خاتون کو ائیرپورٹ پر روک کر ایسی چیز دکھانے پر مجبور کر دیا گیا کہ جان کر ہر مسلمان کا خون کھول اٹھے گا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایئرپورٹ حکام نے مسلم لڑکی سے ’پیڈز‘ دکھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے اپنے خصوصی ایام میں استعمال کیے جانے والے پیڈز دکھانے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی ویب سائٹ ‘

ہفنگٹن پوسٹ’کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ زینب مرچنٹ کو حال ہی میں بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران ‘ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن‘ (ٹی سی اے’ یعنی ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے بہانے تضحیک کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے اسکریننگ کے دوران زینب مرچنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ زینب مرچنٹ نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ ان دنوں اْن کے خصوصی ایام چل رہے ہیں اور انہوں نے پیڈز پہن رکھے ہیں تاہم عہدیداروں نے ان کی ایک نہ مانی اور انہیں خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دینے کو کہا۔رپوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ساتھ ہی زینب مرچنٹ کو دھمکایا گیا کہ اگر انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو ایئرپورٹ پر کھڑے ریاستی فوجی مداخلت کریں گے اور انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق اس عمل کے دوران زینب مرچنٹ کو اپنے وکیل سے فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور انہیں ایک کمرے میں چلنے کو کہا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران زینب مرچنٹ نے اضافی تلاشی لینے اور تضحیک کرنے والے عہدیداروں سے ان کے نام بھی معلوم کرنے کی کوشش کی، تاہم حکام نے انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے

ناموں کے بیجز بھی اتار رکھے تھے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ 3 بچوں کی ماں اور ایک صحافی مسلمان خاتون کی ایئرپورٹ پر تضحیک کی گئی ہو، اس سے قبل بھی زینب مرچنٹ کی اضافی تلاشی لی جاتی رہی۔زینب مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 2 سال سے ہوائی جہاز کے ذریعے امریکا کی مختلف ریاستوں کے دوران سفر کر رہی ہیں اور انہیں ہر بار ایئرپورٹ پر اضافی تلاشی

کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔زینب مرچنٹ کے مطابق ہر بار وہ اضافی تلاشی پر خاموشی اختیار کرتی تھیںتاہم اس بار معاملہ حد سے بڑھ گیا تو انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔زینب مرچنٹ کے ساتھ ہونے والی تضحیک پر امریکا کی ایک سماجی تنظیم ‘امریکن سول لبرٹیز یونین کالڈ’ (اے سی ایل سی) نے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ (ایچ سی ڈی) کو تحریری شکایت کرکے افسران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…