بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے 1ارب سے زائد کے ٹیکس دبا لیے ،حکومت بھی حرکت میں آگئی ،بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(آئن لائن)نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی نے ریاست کے1ارب سے زائد کے ٹیکس دبا لیے 2سالوں سے متعدد بار متعلقہ احکام کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے کمپنی کو مکتوب تحریر کیئے گے کمپنی کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے ریاستی خزانے کو1ارب سے زائد روپے کی پھکی لگنے سے بچانے کیلئے کمپنی کی گاڑیو ں اور

اسکریپ سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کرنے سے روک دیا جب تک ریاست آزادکشمیر کا ٹیکس ادانہیں کیا جاتا کمپنی نوسری میں کسی بھی چیز کو فروخت نہیں کر سکتی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا پی ڈی کو مکتوب ۔ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ اپنی تکمیل کو پہنچ چکا ہے واپڈا اور چائنہ کمپنی کے مبینہ طور پر ساز باز کی وجہ سے آزادکشمیر کو 1 ارب سے زائد کے ٹیکس سے محروم کیا جا رہا تھا محکمہ ٹیکس کی متعدد بار یقین دہانی اور تحریری مکتوب کے باوجود کمپنی کسی خاطر میں نہیں لا رہی تھی چند ماہ بعد پراجیکٹ کے بچ جانے والے جملہ اثاثوں کونیلام کیا جانا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے مداخلت کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مکتوب لکھ دیا کہ جب تک آپ 1ارب سے زائد کا ٹیکس آزادحکومت کو ادا نہیں کرتے آپ اپنی کوئی چیز نیلام نہیں کرسکتے یادرہے اس سال دسمبر تک نوسری پراجیکٹ سے کمپنی واپس چلی جائے گی لیکن نہ تو مظفرآباد تک جھلیں بن سکیں اور نہ ہی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے جو درخت لگانے تھے ان پر عمل درآمد ہو سکا چائنہ کمپنی اپنے تمام معاہدوں سے انحراف کرکے اب واپس جارہی ہے ان معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے کا نقصان مظفرآباد کی عوام کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…