منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مسلمان ممالک سے بہتر تو اسرائیل ہے جو۔۔ سعودی حکومت نے صیہونی ریاست کو اسلامی ممالک سے بہتر قرار دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اسرائیل کو کئی اسلامی ممالک سے بہتر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اسرائیل کو اسلامی ممالک سے بہتر قرار دیتے ہوئے بہتر قرار دےد یا ہے۔عرب ویب سائٹ کے حوالے سے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق

سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی، شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز الشیخ کا کہنا ہے کہ کئی مسلم ممالک سے تو اسرائیل ہی اچھا ہے جو اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روکتا نہیں ہے۔ اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ریاست اسرائیل، جہاں تک ہم جانتے ہیں، حج کے لئے سعودی عرب جانے والے مسلمانوں کو نہیں روکتی ہے، تاہم ایک ایسا ملک بھی ہے، جیسا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے، جو اپنے شہریوں کو حج کے لئے جانے سے روکتا ہے۔“اگرچہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن اسے قطر کی جانب اشارہ سمجھا جارہا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر کی جانب سے اس بیان کو اسرائیل میں نہایت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا ”الحمد للہ! اسرائیل نے 4000 سے زائد مسلم شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جا سکیں۔“واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی تاحال جاری ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سفارتی، صحافتی اور حکومتی سطح پر زک پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ قطر کی جانب سے ایسے اقدامات سامنے آئے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حج کیلئے جانے سے روک رہی ہے اور سعودی وزیر کا یہ بیان اسی تناظر میں دیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…