جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری،کپتان کے اضافی سیکورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پریشان کردیا،200گرفتار،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی) نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیاِِ ِ ،کپتان کے اضافی سیکورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو باربار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیندیں اڑادیں مگرعمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں ۔نیشنل کانٹر ٹیررزم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہوزیراعظم عمران خان کوچھ تھریٹ الرٹ

جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں دوسو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عمران خان نے اضافی سکیورٹی نہ لی تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…