منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کس قانون کے تحت بہن کواسکاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لیکرنہیں جاسکتے‘چیف جسٹس ثاقب نثارنے سگی بہن کی اراضی پر قبضہ کرنے والے بھائیوں کیخلاف تاریخی فیصلہ سنادیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وارثت میں بہنوں کو حق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پرقبضہ دینے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ ،آپ زمین کو قبر میں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے۔ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے وارثت میں بہنوں کوحق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 1952ء میں والدنے بہن بھائیوں کے

درمیان شرعی طور پر جائیداد تقسیم کی لیکن والد کی وفات کے بعد بھائیوں نے حصہ دینے سے انکار کردیا۔جس پر چیف جسٹس نے خاتون کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کس قانون کے تحت بہن کواس کاحق نہیں دیا؟ آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے، آپ نے ساری زندگی اپنی سگی بہن کو رلایا ہے، ایک ہفتے میں اپنی بہن کواس کاحق دیں۔جسٹس ثاقب نثار نے وہاڑی کی خاتون کو 1126کنال اراضی پر قبضہ دینے کاحکم دے دیا اور اراضی کاقبضہ خاتون کودیکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…